موجودہ حکمرانوں نے اپنی ذاتی انا کی بھینٹ چڑھا کر پنجاب کوبدحال کر دیا چوہدری پرویزالہٰی

ہم ایک بار پھر پنجاب کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر لے جائیں گے، چوہدری پرویزالہٰی


ویب ڈیسک November 04, 2012
ہم ایک بار پھر پنجاب کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر لے جائیں گے، چوہدری پرویزالہٰی فوٹو : فائل

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی ذاتی انا کی بھینٹ چڑھا کر پنجاب کوبدحال کر دیا ، شریف برادران نےمحرومیوں اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ساہیوال سے تحریک انصاف کے رہنما شبر مصطفی شیرازی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیارکرلی ہے، اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ شبرمصطفی شیرازی کی شمولیت سے پارٹی ساہیوال میں مزید مضبوط ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر پنجاب کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر لے جائیں گے، مسلم لیگ (ق) ایشیوز کی سیاست کرتی ہے۔

شبر مصطفی شیرازی نےمسلم لیگ (ق) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نظریاتی جماعت ہے پرویزالٰہی کے دور کی بے مثال ترقی سے متاثر ہو کر ان کی پارٹی میں شامل ہوا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں