لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

ایل آر ایچ انتظامیہ نے 130 ملازمین سے شوکاز نوٹس کا فوری جواب طلب کیا ہے


ویب ڈیسک February 03, 2016
ایل آر ایچ انتظامیہ نے 130 ملازمین سے شوکاز نوٹس کا فوری جواب طلب کیا ہے- فوٹو: فائل

FAISALABAD: لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ہڑتال کرنے والے 130 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے جس میں فوری طور پر جواب طلبی کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق احتجاج کرنے والے 130 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جس میں ان سے فوری جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق ان ملازمین نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے بینرز پھاڑنے اور او پی ڈی کو تالہ لگانے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جب کہ او پی ڈی بند کرنے پر افسر علی، محمد علی، نبی امین اور سرتاج کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین سے جواب طلبی کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب احتجاجی ملازمین کے عہدیدار ڈاکٹر موسیٰ کلیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنا جمہوری حق استعمال کررہے ہیں اور نوٹس کا جواب بھی دیں گے، عمران خان 126 روز تک روڈ بند کر سکتے ہیں تو ہم ایک دن نہیں کر سکتے جب کہ عمران خان پی آئی اے نجکاری کے مخالف ہیں تو اسپتالوں کی نجکاری کیوں کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |