عمرے پر جانے والے افراد کی واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے ترجمان پی آئی اے

4 بوئنگ جمبو طیاروں کے ذریعے ان افراد کو اسلام آباد اور کراچی لایا جائے گا، ترجمان


ویب ڈیسک February 03, 2016
4 بوئنگ جمبو طیاروں کے ذریعے ان افراد کو اسلام آباد اور کراچی لایا جائے گا، ترجمان، فوٹو؛ فائل

قومی ایئرلائن نے سعودی عرب میں پھنسے 2 ہزار عمرہ معتمرین کی واپسی کے لیے 4 بوئنگ جمبو طیاروں کا انتظام کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب میں عمرے کے لیے جانے والے 2 ہزار افراد کو لانے کے لیے 4 بوئنگ جمبو طیاروں کا انتظام کرلیا گیا ہے جس سے ان افراد کو 4 بوئنگ 747 جہازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا جب کہ اس ضمن میں سعودی ایئرلائن کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بوئنگ طیارے 5 فروری کو عمرہ معتمرین کو لے کر اسلام آباد اور کراچی پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق سعودی ایئرلائن کے ذریعے عمرہ معتمرین جدہ بھی جاسکیں گے جب کہ جدہ میں پھنسے افراد کے لیے بھی انتظامات کرلیے گئے ہیں جس کے تحت کنفرم ٹکٹوں والے مسافروں کو جدہ اور پاکستان کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ترکش ایئرلائنز کے ساتھ بھی معاہدے حتمی مراحل میں ہیں جس کےتحت امریکا، کینیڈا اور یورپ سے مسافروں کو واپس لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔