رشی کپور کا فلم میں معمر شخص کا کردار ادا کرنے کیلیے 2 کروڑ کا میک اپ

رشی کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں 90 سالہ بوڑھے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں


ویب ڈیسک February 03, 2016
رشی کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں 90 سالہ بوڑھے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم''کپور اینڈ سنز '' میں 90 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے ان کے میک اپ پر 2 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

رشی کپور ہدایتکار کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ''کپور اینڈ سنز'' میں 90 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے انہوں نے 90 سالہ بوڑھے کا منفرد روپ دھار کر سب کو حیران کردیا ہے جس کے لیے انہیں کافی میک اپ کرنا پڑا اور اس کے لیے انہیں اس انوکھے میک اپ پر 2 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

اداکار رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ''کپور اینڈ سنز'' میں اپنے کردار کی پہلی تصویر جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جب کہ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ''کپور اینڈ سنز'' بڑے بجٹ کی فلم نہیں لیکن فلم میں میرے کردار کے میک اپ کے لیے 2 کروڑ روپے خرچ کرنا حیران کن تھا۔



واضح رہے کہ اداکار فواد خان ، سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ فلم ''کپور اینڈ سنز'' میں مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں برس 18 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔