نوجوان ہی ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بناسکتے ہیں عمران خان

عمران خان نے کہا کہ مفاد پرست لوگ نوجوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔


ویب ڈیسک November 04, 2012
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں ہی کی حمایت سے ملک کی ساری جماعتوں کا مقابلہ کرے گی۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مجھے نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوانوں کی ضرورت ہے بڑے بڑے سیاستدانوں کی نہیں کیونکہ نوجوان ہی ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بناسکتے ہیں۔

لاہور میں تحریک انصاف کے یوتھ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے بعد ملک میں خوفناک سونامی آئے گا، نوجوانوں کو اگلے انتخابات میں 25 فیصد ٹکٹس دئیے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مفاد پرست لوگ نوجوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، تحریک انصاف نوجوانوں ہی کی حمایت سے ملک کی ساری جماعتوں کا مقابلہ کرے گی۔

تحریک انصاف کے چئیرمین نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو خریدا نہیں جاسکتا، نوجوان پارٹی کے انتخابات میں بھر پور شرکت کریں کیونکہ پارٹی انتخابات کے بعد خوفناک طوفان آئے گا۔

عمران خان نے کہا کہ خودغرض اور جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا کیونکہ جھوٹے کی کوئی عزت نہیں کرتا اور تحریک انصاف ایک سچ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں