الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

پولنگ عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ریٹرننگ آفیسر نے وحیدہ شاہ کو2 برس کے لئے نااہل قراردے دیا تھا


ویب ڈیسک November 04, 2012
چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے وحیدہ شاہ کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر تحقیقات کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں دو برس کیلئے نااہل قراردے دیا۔


چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے وحیدہ شاہ کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر تحقیقات کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔


گزشتہ برس 25 فروری کو سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ نے پولنگ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ریٹرننگ آفیسر نے انہیں 2 برس کے لئے نااہل قراردے دیا تھا۔


واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نےوحیدہ شاہ کی نااہلی معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی امیدوار کو نااہل قرار دیئے جانے کا اختیارصرف چیف الیکشن کمشنر کو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں