معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے مسلمان اہم کردارادا کررہے ہیں صدر اوباما

امریکا کی ترقی میں مسلمانوں کا اہم کردار ہے، امریکی صدر کا مسجد کے دورے کے موقع پر خطاب


ویب ڈیسک February 04, 2016
امریکا کی ترقی میں مسلمانوں کا اہم کردار ہے، امریکی صدر کا مسجد کے دورے کے موقع پر خطاب، فوٹو؛ فائل

QUETTA: امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے مسلمان اہم کردارادا کررہے ہیں جب کہ امریکی مسلمانوں نے ہی ہمیں محفوظ کر رکھا ہے۔

امریکی تاریخ میں کسی بھی صدر نے پہلی مرتبہ مسجد کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ قرآن ایک انسان کےقتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے لیکن داعش اوردیگرتنظیمیں اسلام کا غلط تصورپیش کررہی ہیں کیونکہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور مسلمانوں کےساتھ مل کرانتہا پسندی کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد اسلام کے بارے میں غلط تصورپیش کیا گیا لیکن معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے مسلمان اہم کردارادا کررہے ہیں اور امریکا کی ترقی میں مسلمانوں کا اہم کردار ہے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی معاشرے میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ مسلم کمیونٹی نہ صرف امریکی خاندان کا اہم حصہ ہے بلکہ امریکا کی ترقی میں بھی ان کا اہم کردارہے اور امریکی مسلمانوں نے ہی ہمیں محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام مذاہب کے افراد خوف کا شکار ہیں لیکن کسی بھی مذہبی گروپ پرحملے کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے اور ہمیں دہشت گردوں کے پروپیگنڈا میں نہیں آنا چاہیے جب کہ ہمارے لیے بہترین راستہ دہشت گردی سے لڑنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں