تجارتی تنازعات کیلیے قوانین بنانے پربات ہوگیخرم دستگیر

وفاقی وزیرکی ڈی ایٹ سفراسے ملاقات میں جلد تجارتی معاہدے کے عزم کا اظہار


Khususi Reporter February 04, 2016
وفاقی وزیرکی ڈی ایٹ سفراسے ملاقات میں جلد تجارتی معاہدے کے عزم کا اظہار فوٹو: اے پی پی/فائل

LONDON: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر مسلم ممالک کے مابین تجارتی معاہدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے تاکہ ممبر ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کیا جا سکے، ڈی ایٹ اجلاس میں تجارتی تنازعات کے حل کیلیے قوانین بنانے پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی زیرصدارت ڈی ایٹ وزرائے تجارت اجلاس 17فروری کو ہو گا۔ وفاقی وزیر تجارت نے ملاقات میں ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں کو اجلاس کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا۔ رولز آف اوریجن پر مذاکرات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں