پی ٹی سی ایل کی جانب سے یتیم بچوں کو مفت براڈبینڈ انٹرنیٹ سروسز فراہم

سویٹ ہومز سرگودھا،گجرات، اوکاڑہ، اٹک، کراچی، نوابشاہ ، مانسہرہ، مردان، سوات، کوہاٹ، ژوب اور کوئٹہ میں قائم کیے گئے ہیں


Numainda Express February 04, 2016
سویٹ ہومز سرگودھا،گجرات، اوکاڑہ، اٹک، کراچی، نوابشاہ ، مانسہرہ، مردان، سوات، کوہاٹ، ژوب اور کوئٹہ میں قائم کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) پاکستان بیت المال کی جانب سے یتیم بچوں کیلیے قائم کردہ ادارے پاکستان سویٹ ہومز کو مفت براڈبینڈ انٹرنیٹ سروسز فراہم کر رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے اس اقدام کا مقصد ان یتیم اور بے سہارا بچوں کو معاشرے کے کارآمد افراد بننے میں مدد فراہم کر نا ہے، اسکیم کے تحت پی ٹی سی ایل کی جانب سے 3سال کیلیے چاروں صوبوں میں قائم 12 سویٹ ہومز کو ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ مفت فراہم کیا گیا ہے، یہ سویٹ ہومز سرگودھا،گجرات، اوکاڑہ، اٹک، کراچی، نوابشاہ ، مانسہرہ، مردان، سوات، کوہاٹ، ژوب اور کوئٹہ میں قائم کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں