برطانوی حکومت کا الطاف حسین کیخلاف تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں فلپ بارٹن

پاکستان جمہوریت، سیکیورٹی، معیشت اور خطے میں دیگر ممالک سے تعلقات کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے، فلپ بارٹن


Net News/Numainda Express February 04, 2016
پاکستان جمہوریت، سیکیورٹی، معیشت اور خطے میں دیگر ممالک سے تعلقات کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے، فلپ بارٹن:فوٹو : فائل

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ یہ کیس لندن پولیس کے پاس ہے جو متحدہ کے قائد کیخلاف الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت، سیکیورٹی، معیشت اور خطے میں دیگر ممالک سے تعلقات کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے جبکہ ملک کا مستقبل روشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔