رواں سال الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی خریداری مکمل کرنے کااعلان
صوبائی حکومتیں انتخابی قانون میں بلدیاتی الیکشن چیپٹرکی منظوری دیں، اصلاحات کمیٹی
پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے15فروری تک صوبائی حکومتوں کومجوزہ انتخابی قانون میں بلدیاتی انتخابات چیپٹرکی منظوری دینے کی ہدایت کردی۔
کنوینئرکمیٹی زاہدحامدنے کہاکہ رواںسال ستمبرتک الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی خریداری مکمل کرلی جائے گی اس کے بعدآنے والے کسی بھی ضمنی انتخابات میں اس مشین کا تجربہ کیاجائے گا۔کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس کی صدارت کے بعدمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامد نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے تجرباتی طورپراستعمال کی منظوری دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن جلدالیکٹرونک ووٹنگ مشین کی خریداری کے ٹینڈرجاری کرے گا۔ انھوںنے بتایاکہ اجلاس میں نادرانے بائیومیٹرک مشین کے استعمال کے لیے کنورٹرلگانے کی تجویزدی ہے۔