برما میں بےگھر مسلمانوں کو امداد کی ضرورت ہے سماجی کارکنان

برما میں ایک لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان شدید بدحالی کا شکار ہیں


ویب ڈیسک November 04, 2012
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں مقیم مہاجرین میں امداد تقسیم کرنے کا کام جاری ہے تاہم ان کیمپوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے. فوٹو: رائٹرز/ فائل

برما کے شورش زدہ علاقے میں کام کرنے والے سماجی اداروں نے کہا ہے کہ برما میں فسادات کے باعث بے گھر ہونے والے مسلمانوں کو امداد کی ضرورت ہے۔

سماجی اداروں کے کارکنان کا کہنا ہے کہ فسادات کے باعث بےگھر ہونے والے ایک لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان شدید بدحالی کا شکار ہیں۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں مقیم مہاجرین میں امداد تقسیم کرنے کا کام جاری ہے تاہم ان کیمپوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے لئے انہیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ برما کی ریاست رخائن میں رہنے والے بودھ اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان ہونے والے فسادات کے نیتجے میں اب تک سینکڑوں مسلمان جاں بحق جبکہ ہزاروں گھر نذرآتش کردیئے گئے ہیں جس کے باعث ایک لاکھ سے زائد بے گھر افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں