بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہےمتحدہ

فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ

فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ۔ فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نیپرا کی جانب سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بجلی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں1 روپے64 پیسے اضافے کی منظوری دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے۔


ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رمضان المبارک عوام کو بجلی کے نرخ میں ریلیف فراہم کرنے کے بجائے الٹا اس میں اضافہ کرنا سراسر ظلم ہے، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام پہلے ہی ملک بھر میں مقرر کردہ بجلی کے نرخ سے زائد نرخ پر بجلی خرید رہے ہیں جبکہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ اور کے ای ایس سی کے بوسیدہ نظام کے باعث عوام کی زندگیاں اجیرن بنی ہوئی ہیں اور ایسی صورتحال میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنا عوام سے کھلی نا انصافی کے مترادف ہے۔

جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ نیپرا کی جانب سے کے ای ایس سی کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے اور اس ضمن میں نا انصافیوں کا سلسلہ ترک کرکے عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story