ملک کے بیشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ میں بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔


ویب ڈیسک November 04, 2012
سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ وہ نقصان برداشت نہیں کرسکتے ہیں، اس لیے مجبوراً سی این جی اسٹیشنز بند کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور میں جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز بندپڑے ہیں۔ سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ وہ نقصان برداشت نہیں کرسکتے ہیں، اس لیے مجبوراً سی این جی اسٹیشنز بند کررہے ہیں۔ ایبٹ آباد اورہزارہ ڈویژن میں سی این جی اسٹیشن تیسرے روز بھی بند رہے۔ انتظامیہ اور مالکان میں مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، انتظامیہ کا کہناہے کہ اسٹیشن نہ کھولنےوالوں کےخلاف سخت کاروائی ہوگی جبکہ مانسہرہ میں شہریوں نے گیس نہ ملنے پر سی این جی اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اوراحتجاجا شاہراہ قراقرم بند کردی۔

کراچی میں سی این جی کی چوبیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اتوار کی صبح نو بجےختم ہوگئی لیکن اس کےباوجود شہر کےبیشترعلاقوں میں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

کوئٹہ میں بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑاادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سرگودھا ریجن میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیاہےجس پر ڈویژن بھر میں کئی سی این جی اسٹیشنز بند پڑے ہیں۔

فیصل آبادمیں تین دن کی ہفتہ وار بندش کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے، دوسری طرف اوگرانےدھمکی دی ہے کہ اگرمالکان نے سی این جی اسٹیشنز نہ کھولے تو ان کے لائسنس منسوح کردیئےجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں