کراچی میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے شاہی سید

شاہی سید نے کہا کہ طالبان کے نام پر شہر میں جنگل کا قانون رائج ہے۔

شاہی سید نے کہا کہ پیرول پر رہا ہونے والے 35 دہشتگردوں کی شناخت اور سیاسی وابستگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں ان کی جماعت کےکارکنوں کو رنگ و زبان کی بنیاد پر مارا جارہا ہے۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ رنگ و نسل کی بنیاد پر اے این پی کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر آکر اپنا کام کرجاتے ہیں۔ شہر کے ایک حصے میں بدترین ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے اور ادارے دوسرے حصے میں چند منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔


شاہی سید کا کہنا تھا کہ طالبان کے نام پر شہر میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ طالبان کے نام پر کرائے کے قاتلوں، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کی جائے اور پیرول پر رہا ہونے والے 35 دہشتگردوں کی شناخت اور سیاسی وابستگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔


اے این پی سندھ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کرائے جانے والے ریفرینڈم کی حمایت کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔
Load Next Story