پاکستان سپرلیگ کی رنگینیاں دبئی کے صحرا میں آج کرکٹ کے ستارے جگمگائیں گے
اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کی پہلی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز آج اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم اس سے قبل ایک شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں گلوکارعلی ظفر اور سین پال پرفارم کریں گے جب کہ تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سے بھی فنکاروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ پشاور زلمی کی فرنچائز کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے طلبا اور اساتذہ پر مشتمل 140 رکنی وفد کو بھی دبئی لے جایا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے پہلی لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 24 میچز کھیلیں جائیں گے جس کے لئے دبئی اور شارجہ کرکٹ گراؤنڈز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے نام سے ہونے والے اس ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر شامل ہیں، کراچی کنگز کی قیادت شعیب ملک کے سپرد ہے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی، لاہور قلندرز کی قیادت قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مصباح الحق اپنی اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے درمیان آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں سے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جب کہ اسکواڈ میں شین واٹسن، انڈریو رسل، سیموئل بدری، محمد عرفان، بریڈ ہیڈن، شرجیل خان، محمد سمیع،خالد لطیف، بابراعظم، عمران خالد، کامران غلام، عمرامین، سیم بلنگ، اشعرزیدی، سعید اجمل، حسین طلعت، عمرصدیق، رومان رئیس اورعماد بٹ شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی جانب سے قیادت کے فرائض سرفرازاحمد انجام دیں گے جب کہ انہیں کیون پیٹرسن، احمد شہزاد، انورعلی، جیسن ہولڈر،لیوک رائٹ، ذوالفقاربابر،عمرگل،ایلٹن چکمبورا، بلال آصف، اسد شفیق، محمد نواز، سعد نسیم، محمد نبی، کمار سنگاکارا، اعزازچیمہ، رمیز راجا جونیئر،اکبرالرحمان اور بسمہ اللہ خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔
پاکستان سپر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ 30 غیر ملکی کرکٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور شان ٹیٹ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، لینڈل سمنز، ڈوین براوو اور ڈیرن سیمی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور تمیم اقبال، زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا اور افغانستان کے محمد نبی قابلِ ذکر ہیں۔