شراب کی فروخت پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اور واک آؤٹ
عیسائی مذہب میں بھی شراب حرام ہے تو پھر ملک میں اس کی فروخت پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی، شہنیلا رکھ
پاکستان میں شراب کی کھلے عام خریدو فروخت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوال اٹھایا گیا کہ شراب حرام ہے یا حلال جب کہ مسیحی رکن اسمبلی شہنیلا رکھ نے کہا کہ عیسائی مذہب میں بھی شراب حرام ہے تو پھر ملک میں اس کی فروخت پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی۔
شراب کی خریدو فروخت کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شراب فروخت کرکے ٹیکس دیتے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ حکومتی جواب پر متحدہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔