غلط لوگوں سے ملنے جلنے پر اپنے بھائی کو قتل کیاملزم منور

اسحق مسیح غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا،علاقہ مکین بھی اس سے عاجز تھے

اسحق مسیح غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا،علاقہ مکین بھی اس سے عاجز تھے۔ فوٹو/ایکسپریس

کلفٹن میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والا بھائی اوباش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا تھا ، علاقہ مکین بھی اس سے عاجز آگئے تھے ، یہ بات مقدمے کے تفتیشی افسر اسلم جٹ نے ایکسپریس کو بتائی ، تفصیلات کے مطابق جمعہ 13 جولائی کو کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں رہائش پذیر منور مسیح نے گھر کے اندر سوتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی اسحاق مسیح کو کلہاڑی کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔


مقدمے کے تفتیشی افسر ایس آئی اسلم جٹ نے ایکسپریس کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزم منور مسیح نے بتایا کہ مقتول اسحاق مسیح اس کا چھوٹا بھائی تھا لیکن وہ انتہائی اوباش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا تھا ، اسحاق کی غلط لوگوں میں بیٹھک تھی اور اخلاقی حدود کو چھوڑ چکا تھا ، اسلم جٹ نے مزید بتایا کہ مقتول اسحاق ملزم منور کی بیٹی کی ملازمت کی بھی مخالفت کرتا تھا جبکہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا بھی کرتا تھا جس کی وجہ سے بچوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے تھے،

آئے روز کے لڑائی جھگڑوں کے باعث اور اس کی اوباش حرکتوں کی وجہ سے منور نے اپنے چھوٹے بھائی اسحاق کو قتل کردیا ، تفتیشی افسر اسلم جٹ کا کہنا تھا کہ مقتول کی حرکتوں کی وجہ سے علاقہ مکین بھی تنگ تھے اور وہ بھی اس کے ظلم کا شکار ہورہے تھے ، انھوں نے کہا کہ ملزم کو اپنے کیے پر ندامت کا احساس نہیںجبکہ مقتول اور ملزم کی ماں جس کے لیے دونوں بیٹے ہی مقدم تھے لیکن اس نے بھی اپنے ملزم بیٹے منور کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
Load Next Story