وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب کا استعفیٰ مسترد کردیا
سردارمہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم نوازشریف نے گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب کے استعفے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پی آئی اے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا سمیت دیگر حکام شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے وزیراعظم نوازشریف سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی بات کی اور اس سلسلے میں اپنا استعفیٰ بھی وزیراعظم کو پیش کیا تاہم وزیراعظم نوازشریف نے سردار مہتاب کے استعفے کو تجویز مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے حلقے کے عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں تاہم وزیراعظم نے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔ ذرائع کے مطابق سردار مہتاب کے استعفے کی صورت میں (ن) لیگ کے رہنما پیر صابر شاہ یا امیر مقام کو نیا گورنر بنایا جاسکتا ہے۔