جاپان کا ایسا ہوٹل جہاں مگر مچھ کے پائے اور بچھو کا سالن جیسےعجیب کھانےدستیاب ہیں
ہوٹل میں مگرمچھ کے ابلے ہوئے پنجے، سانپ کا قیمہ، فرائی کئے ہوئے سلے مینڈر، ریچھ کے پائے جیسی عجیب ڈشیں بنائی جاتی ہیں۔
KARACHI:
جاپان کا ایک ہوٹل گوشت کھانے والے ایسے افراد کی منفرد جگہ ہے جو عجیب اقسام کے گوشت کھانا پسند کرتے ہیں اور یہاں سالم تلے ہوئے سلے مینڈر، سؤر کے پائے اور خونخوار پیراہنا مچھلی کا تکہ بھی دستیاب ہے۔
ضلع نوگے میں اس ریسٹورینٹ کا نام ''چینجویا'' ہے جس کا مطلب ہے ' نایاب گوشت کا تاجر'ہے جہاں آرڈر پر مگرمچھ کے ابلے ہوئے پنجے، سانپ کا قیمہ، فرائی کئے ہوئے سلے مینڈر، ریچھ کے پائے، فرائی مینڈک اوردیگر عجیب ڈشیں پکائی جاتی ہیں۔ یہ ریسٹورینٹ 6 سال سے چل رہا ہے اور مالک کے دنیا کے تمام اداروں سے رابطے ہیں کیونکہ وہ جانوروں کے گوشت کی عجیب و غریب ڈشیں پکا کر لوگوں کو کھلانا چاہتے ہیں۔
ان کے ہوٹل میں جاپان کے علاوہ پوری دنیا کے ایسے لوگ آتے ہیں جو عجیب و غریب جانوروں کا گوشت کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر سانپ بچھو اور کیڑے مکوڑے بھی دستیاب ہیں جو مختلف مصالحوں میں پکائے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال کرسمس پر انہوں نے لال بیگ کا سالن اور برفانی ہرن کا اسٹیک بھی پیش کیا کیا تھا ۔
اس ہوٹل میں مشروبات بھی کچھ اسی طرح ہیں مثلاً شراب میں بچھو اور سانپ ڈبوئے گئے ہیں اور بعض مشروبات میں زہریلے سانپ ڈبو کر رکھے گئے ہیں۔ لیکن یہاں کھانوں کی قیمت بہت زیادہ ہے ۔جن بھنا ہوا مینڈک 9 ہزار روپے اور سلے میںڈر 19 ہزار روپے ہے۔