بھارتی اداکارعرفان خان کا ہالی ووڈ  فلم میں کام کرنے سے انکار

ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ نے فلم میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ نے فلم میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، فوٹو؛ فائل

LOS ANGELES:
بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عرفان خان نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکارعرفان خان نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ''سلام بمبئی'' میں خط لکھنے کے کردار سے کیا جس کے بعد فلم نگری میں اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت سے مقام بنایا یہی نہیں عرفان خان نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث ہالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اب انہوں نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو ہالی ووڈ ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ نے فلم میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں اپنے کردار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا اور ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اسی لیے فلم میں اپنے کردار کا انتخاب کا صحیح وقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عرفان خان ہالی ووڈ فلموں'' اے مائٹی ہارٹ''،''لائف آف پائی 2012'' اور ''جراسک پارک'' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
Load Next Story