سیمنٹ کی مقامی فروخت جولائی تاجنوری 156فیصد بڑھ گئی

برآمدات میں 25فیصدکی نمایاں کمی سے مجموعی فروخت میںاضافہ6.4فیصد تک محدود

گزشتہ ماہ مقامی کھپت11.5فیصد،مجموعی فروخت6.5فیصدبڑھی، برآمد 19 فیصدگرگئی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سیمنٹ کی فروخت جولائی تاجنوری 6.38 فیصد اضافے سے 21.3 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ مقامی کھپت میں نمایاں افزائش کا مرہون منت ہے، گزشتہ 7ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 15.57 فیصد بڑھ کر 17.9 ملین ٹن تک پہنچ گئی تاہم سیمنٹ کی برآمدات 24.98 فیصد کی نمایاں کمی سے3.4 ملین ٹن رہیں۔


اعدادوشمار کے مطابق شمال میں موجود فیکٹریوں کی مقامی منڈیوں میں فروخت ان 7ماہ میں 12.948ملین ٹن سے 14.12 فیصدبڑھ کر14.776 ملین ٹن جبکہ جنوب کی فیکٹریوں کی سیلز 23فیصد اضافے کے نتیجے میں 2.53 ملین ٹن سے بڑھ کر 3.12 ملین ٹن تک پہنچ گئی، شمالی فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 22.35 اور جنوبی کارخانوں کی برآمد 29.17 فیصد کم رہی۔

مینوفیکچررز کے مطابق سیمنٹ کی جنوری میں فروخت 6.47فیصد کے اضافے کے ساتھ3.085ملین ٹن رہی، گزشتہ ماہ مقامی فروخت 11.54 فیصد کے اضافے سے 2.699 ملین ٹن جبکہ برآمدات 19.19 فیصدکمی سے 3لاکھ 86ہزار 562 ٹن رہی۔
Load Next Story