فضائی کرایوں میں اضافہ مسابقتی کمیشن نے کارروائی شروع کردی

شاہین ایئرلائنز اور ایئربلیو کو حالیہ کرایوں کا جامع ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت


Business Desk February 05, 2016
شاہین ایئرلائنز اور ایئربلیو کو حالیہ کرایوں کا جامع ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت ،مہنگے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں سے بذریعہ ای میل، فون یا ڈاک رابطے کی درخواست فوٹو: فائل

KARACHI: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے حالیہ دنوں میں فضائی کرایوں میں نمایاں اضافے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر معلومات جمع کی جا رہی ہیں اور نجی ایئرلائنز کو حالیہ کرایوں کا جامع ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ حال ہی میں مہنگے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں سے بھی ثبوت کے ساتھ کمیشن کے شکایت سیل سے بذریعہ ای میل، فون یا ڈاک رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مسابقتی کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق کمیشن ایئرفیئرز کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل میں ہے، شاہین ایئرلائنز اور ایئربلیو کو حالیہ فضائی کرایوں کا جامع ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔

ان ایئرلائنز کو مطلع کردیا گیا ہے کہ غالب کاروبار کی جانب سے قیمت میں نامناسب اضافہ اور مسابقت کاروں کا اجتماعی طور پر قیمت فکس کرنا غیرمسابقتی سرگرمیاں ہیں اور انھیں ہرقیمت پران سے گریز کرنا چاہیے، اس سلسلے میں سی سی پی نے حال ہی میں بظاہر بلند کرایوں کے حامل ٹکٹ خریدنے والے مسافروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کمیشن کے شکایت سیل سے ثبوت کے ساتھ بذریعہ ای میل، ٹیلی فون، فیکس یا ڈاک رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔