پی ایس ایل کراچی کنگز کی ٹاس جیت کرلاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت
کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی
لاہور:
پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز منے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کے کپتان شعیب ملک، اہم کھلاڑیوں میں محمد عامر، عماد وسیم، شکیب الحسن اور سہیل تنویر شامل ہیں، لاہور کی قیادت اظہر علی کے سپرد ہے، انھیں کرس گیل، ڈیوائن براوو، عمر اکمل اور کیون کوپر جیسے کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 9 بجے مقابل ہوں گی۔ پشاور کے کپتان شاہد آفریدی ہیں، محمد حفیظ، کامران اکمل، وہاب ریاض، ڈیوڈ میلان، ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے،اسلام آباد کی قیادت مصباح الحق کریں گے،انھیں شین واٹسن، بابر اعظم، سیم بلنگز، محمد عرفان، آندرے رسل اور سیموئیل بدری کا ساتھ بھی حاصل ہوگا۔