پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم پر ’گانا چوری‘ کا الزام

"حال دل" گانا میری فلم "تیرے نام" میں منتخب کیا جا نا تھا جو بعض وجوہات کی بنا پرنہیں لیا گیا، سلمان خان

ماورا حسین کی بالی ووڈ فلم نگری میں "صنم تیری قسم" پہلی فلم ہے جو کہ آج سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔:فوٹو:فائل

PESHAWAR:
بالی ووڈ اداکار دبنگ خان نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی آج ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم "صنم تیری قسم" پر الزام عائد کیا ہے کہ فلم کا ایک گانا ان کی فلم سے چوری کیا گیا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی ووڈ میں آج ریلیزہونے والی "فلم صنم تیری قسم" کے ایک گانے "حال دل" کے حوالے سے الزام عائد کیا ہے کہ یہ گانا ان کی فلم "تیرے نام" میں منتخب کیا جا نا تھا جو بعض وجوہات کی بنا پرنہیں لیا گیا.




دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ دبنگ خان کی فلم ''لکی'' اور"صنم تیری قسم" کے میوزک ڈائریکٹرزایک ہی ہیں جس کی وجہ سے گانے کی چوری کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ ماورا حسین کی بالی ووڈ فلم نگری میں "صنم تیری قسم" پہلی فلم ہے جو کہ آج سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔
Load Next Story