پشاور اسکولوں کو بموں سے اڑانے میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد کی گرفتاری کے لئے 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، سی ٹی ڈی

گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے:،سی ٹی ڈئ:فوٹو:فائل

کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ملاکنڈ کی جانب سے کارروائی میں اسکول کو بموں سے اڑانے میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مالا کنڈ پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مصدقہ اطلاع پر دیر کے علاقے رباط خال میں کارروائی کر کے شاہ حسین نامی خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاردہشت گرد ضلع نوشہرمیں اسکولوں کوبموں سے اڑانے میں ملوث ہے، دہشت گرد کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لئے 20 لاکھ انعام مقررتھا۔

دوسری جانب پشاور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندوں سمیت 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔
Load Next Story