تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے

رواں برس مختلف بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث اب تک 123 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رواں برس مختلف بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث اب تک 123 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR:
تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں برس جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے علاقے مٹھی کے سول اسپتال میں مختلف بیماریوں کا شکار 3 بچے دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دم توڑنے والے بچوں میں 8 ماہ کی ایک بچی جب کہ 23 اور 7 ماہ کے 2 بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث 123 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تھر کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور اب تھر کا تذکرہ واشنگٹن میں بھی ہوتا ہے۔
Load Next Story