پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کیلیے کسی سیاسی دباؤ میں نہیں آئیں گے وزیردفاع

پی آئی اے ملازمین احتجاج کے ذریعے حکومت اور پوری قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک February 05, 2016
پی آئی اے ملازمین احتجاج کے ذریعے حکومت اور پوری قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے، خواجہ آصف، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کے لیے کسی بھی سیاسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی آئی اے کو ہر ماہ اربوں روپے مالیت کا پیکیج فراہم کیا جارہا ہے، حکومت شراکت داری کے ذریعے پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اس کے بعض حصص فروخت کررہی ہے جو قوم کے بھی وسیع تر مفاد میں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پی آئی اے ی نجکاری کا عمل روکنے کے لیے کسی بھی سیاسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور کسی کو بھی اس مسئلے کو سیاسی مفاد ات کے لیے ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین احتجاج کے ذریعے حکومت اور پوری قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |