4ماہ میں614ارب روپے کی ٹیکس وصولی‘65ارب کا شارٹ فال
رواں مالی سال کی ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ 11فیصد زیادہ ہیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال 2012-13کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران614ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں549ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ، جو ہدف سے تو 65ارب روپے کم رہیں۔
تاہم گذشتہ سال کے اس عرصہ میں ہونے والی 506ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے تقریباً 11فیصد زائد رہیں۔ایف بی آر کے حکام کے مطابق اکتوبر کے دوران 140ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں ، جو گذشتہ سال اکتوبر کی 126ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں 14ارب روپے زائد رہیں ، حکام کے مطابق عید قربان کی چار چھٹیوں اور کراچی میں ہڑتالوں اور امن عامہ کے مسائل کے باعث وصولیوں میں کمی کا رجحان نظر آیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اگر کراچی میں ایک روز ہڑتال ہو تو اس سے معیشت کو 6ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔