مدارس کی رجسٹریشن میں علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے قائم علی شاہ

صوبے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے اور تمام فرقوں کے علماء ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک February 05, 2016
مدارس کے نصاب میں کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے کے لئے علماء کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تمام فرقوں میں ہم آہنگی موجود ہے اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے۔

وفاقی وزیرمزہبی امورسرداریوسف نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور ایک ہی وقت میں نمازکے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروفاقی وزیرسردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں جس کی کامیابی کیلئے تمام فوقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون بہت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے اورتمام فرقوں کے علماء ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریبا مکمل کرچکے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن میں علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے، مدارس کے نصاب میں کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے کے لئے علماء کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد قانون بھی پاس کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |