ملیر کینٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا مشکوک شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے شدید زخمی
موٹرسائیکل پر سوار مشکوک شخص نے رکاوٹیں توڑکر اندر گھسنے کی کوشش جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔
ملیر کینٹ میں مشکوک شخص نے گھسنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی اور اس کے نتیجے میں مشکوک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کینٹ کے گیٹ نمبر 2 سے موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مشکوک شخص نے اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی اور اس کے نتیجے میں اسے گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز نے بتایا کہ مشکوک شخص موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جب کہ اس نے ملیر کینٹ کے گیٹ کی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تاہم یہ شخص رکاوٹیں توڑتا ہوا مین گیٹ تک جاپہنچا جس پر گیٹ پر تعینات ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے 6 گولیاں لگیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشکوک شخص جس موٹرسائیکل پر سوار تھا اس کی نمبر پلیٹ جعلی ہے جب کہ اس کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے اس شخص کو 6 گولیاں لگیں جس سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع متعلقہ تھانے کو نہیں دی گئی تاہم اطلاع کےبعد واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔