الیکشن کمیشن سیاسی دباؤ کے تحت مخصوص نشستوں پر الیکشن نہیں کرارہا مشیر اطلاعات سندھ

نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں الیکشن کے فیصلے کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، مولا بخش چانڈیو

نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں الیکشن کے فیصلے کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، مولا بخش چانڈیو، فوٹو؛ فائل

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی دباؤ کے تحت مخصوص نشستوں پر الیکشن نہیں کرارہا۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر تعجب ہوا ہے اور بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل نہ ہونے پر عوام میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر انتخابات کو سیاسی دباؤ کے تحت ملتوی کیا ہے لیکن ہم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں الیکشن کے فیصلے کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی فیصلے کے بغیر ہی الیکشن ملتوی کرنا عوام کے ساتھ ذیادتی ہے۔
Load Next Story