دبنگ خان نے صحافی سے بد تمیزی پرمحافظ کوتھپڑرسید کردیا

سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش کرنے والے صحافی سے محافظ نے بد تمیزی کی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے۔


ویب ڈیسک February 05, 2016
سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش کرنے والے صحافی سے محافظ نے بد تمیزی کی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے صحافی سے بد تمیزی پراپنے ہی محافظ کو تھپڑ رسید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان سالگرہ کی تقریب کے اختتام پر اپنی قریبی دوست پریتی زنٹا اور سوزین خان کو گاڑی تک چھوڑنے آئے تو صحافیوں نے سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش کی جس پران کے سیکورٹی گارڈز نے صحافی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے بد تمیزی کی جس پر دبنگ خان آگ بگولہ ہوگئے اوراپنے ہی محافظ کو تھپڑ رسید کردیا۔

بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان آئے روز نئے تنازعات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سلو میاں کئی مسائل سے دوچارہیں اوراب اپنے محافظ کو تھپڑمارنے کے معاملے پراداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سلمان خان کے سیکورٹی گارڈز کی صحافیوں سے بدتمیزی پر صحافیوں نے ان کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔