ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

شارع فیصل پر کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہوگئی


Staff Reporter November 05, 2012
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی چھ نمبر پر موٹر سائیکل سوار 3 نوعمر لڑکوں کو عقب سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت2افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہوگئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 36 سالہ شمیم کے نام سے ہوئی جوکہ سپر مارکیٹ لیاقت آباد دو نمبر کی رہائشی تھی ۔

علاوہ ازیں ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی چھ نمبر پر موٹر سائیکل سوار 3 نوعمر لڑکوں کو عقب سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے20سالہ سنی ہلاک جبکہ 16 سالہ فہد اور 18 سالہ سکندر زخمی ہوگئے، عوامی کالونی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں