پی ایس ایل پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے۔


ویب ڈیسک February 05, 2016
پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال نے51 رنز بنائے جب کہ محمد اصغر اور وہاب ریاض نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کے سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں شان ٹیٹ کو 2 چوکے رسید کیے تاہم چوتھی بولڈ پر 8 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے۔ پشاور زلمی کی شاندار بولنگ کی بدولت اسلام آباد کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رک سکا، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائےجب کہ عمر امین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان مصباح نے واٹسن کئے ہمراہ کچھ دیر مزاحمت کی تاہم پہلے واٹسن 28 اور پھر مصباح 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آندرے رسل اور بلنگز نے آخری لمحات میں میچ کو بچانے کی کی کوشش کی لیکن وہ بالترتیب 12 اور 26 رنز بناکار آؤٹ ہوگئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر سے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور کے کپتان شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز اسکور کیے، تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم محمد حفیظ دوسرے ہی اوور میں 11 رنز بناکر وکٹ کیپر کو کیچ تھماگئے، ڈیوڈ میلن بھی صرف 6 رنز پر آوٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 8 رنز پر سعید اجمل کا نشانہ بنے، شاہد یوسف اور شاہد آفریدی کو ایندرے رسل نے 16، 16 رنز پر پویلین بھیجا تاہم تمیم اقبال وکٹ پر موجود رہے اور پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی وہ 51 رنز پر رسل کا ہی نشانہ بنے، آخری لمحات میں ڈیرن سمی اور وہاب ریاض نے جارحانہ اننگز کھیلنے کی کوشش کی لیکن سیمی 10 اور وہاب ریاض 9 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایندرے رسل نے 3، شین واٹسن، سعید اجمل اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔