پہنی سُندرتانئے انداز میں

ان کرتیوں کے رنگ اور ان پر بنے نقش ونگار بہار کا منظر پیش کرتے ہیں۔

ان کرتیوں کے رنگ اور ان پر بنے نقش ونگار بہار کا منظر پیش کرتے ہیں۔ :ماڈل : رانیہ خان / فوٹو : ایکسپریس

لباس کی تراش خراش اور بُنت ہمارے ماحول کی خبر دیتی ہے تو رنگوں کا امتزاج ہمارے مزاج اور خوش پسندی کا پتا دیتا ہے۔ ہماری شخصیت کو جاذبیت، دل کشی اور نیاپن بھی عطا کرتا ہے۔

لباس میں مختلف رنگوں کا تناسب اور ان کی منفرد تراش خراش کے لباس انسان کو جاذب نظر بناتے ہیں اور اسے ایک جداگانہ روپ دیتے ہیں۔ ملبوسات آراستہ کرنے کا ڈھنگ اور ان پر کی جانے والی ڈیزائننگ لباس کو نیا انداز اور انوکھی خوب صورتی عطا کر تی ہے۔




ان دنوں چھوٹی کرتیوں کا چلن ہے۔ ان کرتیوں کے رنگ اور ان پر بنے نقش ونگار بہار کا منظر پیش کرتے ہیں۔ کرتیوں پر نقش ونگار کے طرح طرح کے تجربے کیے جا رہے ہیں۔ مختلف رنگوں کو اپنا پیراہن کرکے خوش لباسی کے ذوق کی تسکین کی جا رہی ہے۔ یہ قمیصیں ماضی میں بے حد مقبول رہنے والے ملبوسات کی یاد دلاتی ہیں، تب ہی اس لباس کو ہمارے سماج میں اس قدر بھرپور قبولیت عطا ہوئی ہے۔
Load Next Story