پاکستانی اداکارہ ماورا حسین ویزہ مسائل کے باعث اپنی فلم کی تشہیری مہم سے محروم
ماروا حسین کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ آج ریلیز کردی گئی جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے دن ہی ویزے کی پریشانیوں میں الجھ گئیں جس کے باعث انہیں فلم کی تشہیری مہم کی بجائے واپس پاکستان کی راہ لینی پڑے گی۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیرکا آغازآج ریلیزہونے والی فلم''صنم تیری قسم'' سے کررہی ہیں اورفلم کی ریلیزکے دن ہی پاکستانی اداکارہ کو ویزا مسائل کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ اداکارہ کو فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینا تھا تاہم ویزے کی میعاد ختم ہونے پر انہیں واپس پاکستان کی راہ لینی ہوگی جس کے باعث فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار ہارش وردھان اکیلے ہی فلم کی تشہیرکرتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی فلم کی کامیابی کے لئے پرامید ہوں اورطویل عرصے سے پاکستانی ٹی وی ڈراموں سے دورہوں اسی لیے چھوٹی اسکرین پر کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔
واضح رہے کہ ماوراحسین کی بالی ووڈ فلم''صنم تیری قسم'' آج ریلیز کردی گئی ہے جس میں ان کے مدمقابل اداکار ہارش وردھان نے مرکزی کردارادا کیا ہے۔