بھارت میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 37 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر پل کی حفاظتی دیوارتوڑتی ہوئی دریا میں جاگری،حکام


ویب ڈیسک February 05, 2016
بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر پل کی حفاظتی دیوارتوڑتی ہوئی دریا میں جاگری،حکام۔ فوٹو:فائل

بھارتی ریاست گجرات میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اب بھی کئی مسافر لاپتہ ہیں۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں مسافروں سے بھری بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرحفاظتی دیوار کو توڑتی ہوئی دریا میں جاگری جس کے باعث 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم حادثے کے نتیجے میں لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے ابھی تک دریا سے 37 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے بعد دریا میں گری تاہم حادثے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔