کریانہ آئٹمز کی پرائس لسٹ جاری کھجور کے نرخ مقرر

16سے 31جولائی کیلیے جاری لسٹ میں ماش اور مونگ کی دال کے آٹے کے نرخ مقرر نہیں


ایکسپریس July 19, 2012
16سے 31جولائی کیلیے جاری لسٹ میں ماش اور مونگ کی دال کے آٹے کے نرخ مقرر نہیں۔ فوٹو/ایکسپریس

کمشنر کراچی نے 16سے 31 جولائی کیلیے کریانہ آئٹمز کی پرائس لسٹ جاری کردی ہے، لسٹ میں کھجور کے نرخ مقرر کیے گئے تاہم گذشتہ سال رمضان کیلیے پرائس لسٹ میں درج ماش اور مونگ کی دال کے آٹے کی قیمت اس سال پرائس لسٹ سے خارج کردی گئی۔

لسٹ میں کھجور کی قیمت 105روپے سے 240 روپے کلو تک مقرر کی گئی ہے جس میں بصرہ زاہدی کھجور کی قیمت 105روپے، بصرہ زاہدی کاٹن کی قیمت 160روپے، ایرانی زاہدی کھجور کی قیمت 190روپے، ایرانی مضافاتی کھلی کھجور کی قیمت 200روپے اور پیکٹ میں بکنے والی ایرانی مضافاتی کھجور کی قیمت 240 روپے مقرر کی گئی ہے، چینی کی قیمت ایک روپے کلو کمی سے 53 روپے، کھلے گھی کی قیمت 157 روپے، کھلے تیل (آئل) کی قیمت 137روپے لیٹر اور کوکنگ آئل کی قیمت 158سے بڑھا کر 164روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے،

لسٹ میں یلو بینز سے تیار بیسن کو فلور ملوں کا بیسن لکھا گیاجس کی قیمت 93روپے کلو درج کی گئی ہے، چنے کی دال درجہ اول کی قیمت 98سے بڑھا کر 101روپے مقرر کر دی گئی ، خالص بیسن کی قیمت 108روپے کلو مقرر کی گئی ہے، کالا چنا درجہ اول کی قیمت 96 اور درجہ دوم کی قیمت 88 روپے مقرر کی گئی ہے، فائن آٹے کی قیمت 34 روپے برقرار ہے ،ڈھائی نمبر کے آٹے کی قیمت32روپے مقرر کی گئی، چھوٹی چکی کے آٹے کی قیمت 36روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔