ملتان کی دھڑ جڑی بچیاں 22 روز زندہ رہنے کے بعد چل بسیں

علیزہ اورفاطمہ 14 جنوری کو ملتان کے ایک نجی اسپتال میں پیدا ہوئی تھیں جن کا دل، جگراورچھوٹی بڑی آنت جڑی ہوئی تھی۔

علیزہ اورفاطمہ 14 جنوری کو ملتان کے ایک نجی اسپتال میں پیدا ہوئی تھیں جن کا دل، جگراورچھوٹی بڑی آنت جڑی ہوئی تھی۔ فوٹو:فائل

دھڑ جڑی علیزہ اور فاطمہ 22 روز زندہ رہنے کے بعد چل بسیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں علیزہ اور فاطمہ کو سانس کی تکلیف کے باعث چلڈرن اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں انکیوبیٹر میں رکھا لیکن دونوں کی حالت سنبھل نہ سکی اور خالق حقیقی سے جاملیں۔


ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بچیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور سانس اکھڑنے کے باعث موت واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ 14 جنوری کو ملتان کے ایک نجی اسپتال میں علیزہ اور فاطمہ کی پیدائش ہوئی جن کا دل، جگراورچھوٹی بڑی آنت جڑی ہوئی تھی۔

Load Next Story