اب جاندار کہانی والی فلمیں ہی کامیاب ہونگی غلام محی الدین

’’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘‘ موضوع کے اعتبار سے عمدہ اور دلچسپ فلم ثابت ہوگی، غلام محی الدین


Cultural Reporter February 06, 2016
’’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘‘ موضوع کے اعتبار سے عمدہ اور دلچسپ فلم ثابت ہوگی، غلام محی الدین فوٹو: فائل

سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہاہے کہ اب وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جن کی کہانی جاندار ہوگی۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ غلام محی الدین کا کہناتھا کہ ماضی میں فلموں کے لیے اچھے موضوع کے انتخاب پر توجہ دی جاتی تھی جس کی وجہ سے معیاری فلمیں بنتی تھیں مگرپھر اس پر توجہ دینا چھوڑ دیاگیا اور بہترین فلموں کی تعداد کم ہوگئی ۔فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد ایک مرتبہ پھر نوجوان ہدایتکاروں نے موضوعات کے انتخاب پر پوری توجہ دینا شروع کردی ہے اور اب وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو موضوعات کے اعتبار سے اچھی ہوں گی۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اس وقت بہت اچھے لکھنے والے موجود ہیں اس کے علاوہ ہمارے ارد گرد بہت سی ایسی کہانیاں موجود ہیں جوسچائی اور حقائق پر مبنی ہیں، انھیں ہم اپنی فلموں کا موضوع بنا سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ان کی فلم ''سوال سات سو کروڑ ڈالر کا'' موضوع کے اعتبار سے ایک عمدہ اور دلچسپ فلم ہوگی،اس فلم میں میرا کردار اب تک کیے جانیوالے کرداروں سے بلکہ مختلف ہے ،تمام فنکاروں نے فلم میں عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں