دوسرے پریکٹس میچ میں بھی انگلش بولنگ اٹیک بے اثر

ممبئی اے کے4وکٹ پر 232رنز،پجارا اور نریش کی ففٹیز،براڈکوئی وکٹ نہ لے سکے


Sports Desk November 05, 2012
انگلش بولنگ اٹیک مسلسل دوسرے ٹور میچ میں کوئی تاثر نہیں چھوڑ پایا۔ فوٹو: فائل

مسلسل دوسرے پریکٹس میچ میں انگلش بولنگ اٹیک بے اثرثابت ہوا، سہ روزہ ٹور میچ میں ممبئی ' اے ' نے چتیشور پجارا اور ہائکن نریش شاہ کی نصف سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے 4 وکٹ پر 232 رنز بنالیے۔

پجارا87رنز بناکر پنیسر کا شکار بنے، نریش شاہ 84رنز کے ساتھ وکٹ پر براجمان ہیں، اینڈرسن، اونینز اور جوئے روٹ کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی، اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلی اننگز 9وکٹ 345 پر ڈیکلیئرڈ کردی۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد انگلش بولنگ اٹیک بھی مسلسل دوسرے ٹور میچ میں کوئی تاثر نہیں چھوڑ پایا، بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن کیلیے زیرغور چتیشور پجارا نے 87 کی اننگز کھیل کر اپنا کیس مضبوط کرلیا، انھوں نے 84 پر ناٹ آئوٹ ہائکن نریش شاہ کے ہمراہ 163رنز کی شراکت بنائی،دونوں کھلاڑیوں نے تقریباً 60 اوورز تک بیٹنگ کی۔

اس شراکت کا انگلش ٹیم میں شامل سکھ اسپنر مونٹی پنیسر کے ہاتھوں ہوا، دن کے اختتامی اوور میں جیمز اینڈرسن نے میزبان کپتان سوریا کمار یادیو 17 کوٹھکانے لگادیا، ممبئی کے دو ابتدائی کھلاڑی 47 پرآئوٹ ہوگئے تھے، جس میں شیکھر دھون 27 کو جوئے روٹ نے پویلین چلتا کیا جبکہ دوسرے افتتاحی کھلاڑی بھاون ٹھاکر5رنز بناکر اونینز کی گیند پر وکٹ کیپر بیراسٹو کا کیچ بنے، اسٹورٹ براڈ 10اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے،اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹ پر 345 پر ڈیکلیئرڈ کی، سمت پٹیل انفرادی اسکور میں محض ایک رن کا اضافہ ممکن بناکر60 پر آئوٹ ہوگئے، میزبان بولر شاردل ٹھاکراور وینگ نکرنے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دو وکٹیں جاوید خان کے حصے میں آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |