لیاریٹارگٹڈ آپریشن میں12افراد گرفتار

پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینا ہوا مال اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں


ایکسپریس July 19, 2012
پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینا ہوا مال اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں. فائل فوٹو

پاکستان رینجرز سندھ نے لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران12افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے، رینجرز سندھ کے عملے نے خفیہ اطلاع پر لیاری دریا آباد اور لیاری کے تین مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بادشاہ خان گروپ کے کارندوں سمیت12مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کے قبضے سے کلاشنکوف، رپیٹر پستول سمیت13مختلف ہتھیار ملے ہیں جبکہ ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے، علاوہ ازیںاسپیشل انویسٹی گیشن ایسٹ اور شارع فیصل پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینا ہوا مال اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، ایس آئی سی ایسٹ پولیس نے ایک اطلاع پر الفلاح کے علاقے عظیم پورہ میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم منور عرف بلو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،

پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کی5وارداتوں میں مطلوب ہے،شارع فیصل پولیس نے گلستان جوہر بلاک11اور بلاک16سے فائرنگ کے تبادلوں کے بعد ملزمان اسلام، حیدر، ایوب شاہ اور محمد ایوب کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کارروائیوں میں ملزمان ولی خان، گوہر ، غلام حیدر، عبدالباسط اور اسماعیل کو گرفتار کرکے8پستول اور چھینا ہوا مال برآمد کرلیا علاوہ ازیں ملزم بلال کو گرفتار کرکے دو بوتل شراب برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |