پریزیڈنٹ ٹرافی یوبی ایل کو اننگز اور 109رنز سے شکست
پورٹ قاسم کو نیشنل بینک نے 2وکٹ سے ہرادیا،حبیب بینک کیخلاف پی آئی اے فتح کی جانب گامزن
پریذیڈنٹ ٹرافی میں واپڈا نے یوبی ایل کو اننگز اور 109رنز سے شکست دے دی، پورٹ قاسم کو نیشنل بینک نے 2وکٹ سے ہرادیا۔
حبیب بینک کیخلاف پی آئی اے فتح کی جانب گامزن ہوگئی، 176 کا ہدف پانے والی قومی ایئرلائن نے دن کے اختتام پر3وکٹ پر87رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، شعیب ملک 46رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، سوئی ناردرن گیس نے زرعی ترقیاتی بینک کے گرد شکنجہ کس دیا، فتح کیلیے 408رنز کا تعاقب کرنے والی بینک کی ٹیم نے 120 پر 6وکٹیں کھودیں،اظہرعلی نے سوئی ناردرن کیلیے 129 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،اسٹیٹ بینک کیخلاف کے آر ایل کی مجموعی برتری 306رنز حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی کے پانچویں رائونڈ کے تیسرے دن واپڈا نے یوبی ایل کو اننگز اور 109رنز سے شکست دے دی۔
پہلی باری میں 121 پر آئوٹ ہوجانے والی بینک کی سائیڈ 91 پر ڈھیر ہوگئی، اظہر اور ذوالفقار نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ناکام سائیڈ کی دواختتامی وکٹیں گذشتہ دن کے ٹوٹل 81 میں محض10رنز کا اضافہ ہی ممکن بناپائیں، علی اسد کے 36رنز ہی نمایاں رہے، واپڈا نے واحد اننگز میں 321رنز جوڑے تھے۔پورٹ قاسم کو نیشنل بینک نے 2وکٹ سے ہرادیا، این بی پی نے 211 کا ہدف 48.4 اوورز میں 8وکٹ گنواکر حاصل کرلیا، عمیرخان 54رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ قیصرعباس نے 52 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اس سے قبل بینک کی ٹیم پہلی باری میں 117 پر آئوٹ ہوئی، پورٹ قاسم پہلی باری میں 150 اور دوسری کاوش میں 177رنز بناسکا تھا۔حبیب بینک کیخلاف پی آئی اے فتح کی جانب گامزن ہوگئی۔
بینک کی ٹیم دوسری باری میں 147 پر آئوٹ ہوگئی، اس طرح 28رنز کے خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن کو دوسری اننگز میں فتح کیلیے 176 کا نسبتاً آسان ہدف ملا، تیسرے دن کے اختتام پر پی آئی اے نے 3وکٹ پر 87رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، شعیب ملک 46رنز کے ساتھ حریف بولرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، فہد مسعود نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، اس سے قبل بینک کو 147 پر قابو کرنے میں نجف شاہ اور اعزاز چیمہ نے اہم کردار ادا کیا، نجف نے 38رنز دیکر 5 جبکہ اعزاز نے 53رنز کے عوض 3 شکار کیے، آفتاب عالم نے 58رنز نمایاں بنائے۔سوئی ناردرن گیس نے زرعی ترقیاتی بینک کے گرد شکنجہ کس دیا، فتح کیلیے 408رنز کا تعاقب کرنے والی بینک کی ٹیم نے 120 پر 6وکٹیں کھودیں، میچ کے افتتاحی دن سوئی ناردرن کو چار وکٹیں اور حریف ٹیم کو مزید288رنز درکار ہوں گے۔
حارث سہیل59رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، سمیع نیازی اور عمران علی نے 2،2 وکٹیں لیں۔سوئی ناردرن نے دوسری اننگز 2وکٹ 256 پر ڈیکلیئرڈ کی، اظہرعلی نے 129 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، توفیق عمر80رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اسٹیٹ بینک کیخلاف کے آر ایل کی مجموعی برتری 306رنز حاصل ہوگئی، ٹیم نے دوسری باری میں 5وکٹ پر 183رنز بنالیے، زین عباس76 اور سعید انور جونیئر57رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رضوان حیدر نے 3 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 188رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، محتشم علی نے 70رنز ناٹ آئوٹ بنائے، ان کی اننگز میں 10چوکوں شامل رہے، نعمان علی نے 4وکٹیں اپنے نام کیں۔