انڈر19سہ روزہ کرکٹ اسلام آباد کے خلاف کراچی بلیوز کے وقاص 7وکٹیں لے اڑے

ایبٹ آباد،راولپنڈی،کے آر ایل اور زرعی بینک اپنے میچز میں فاتح ، ملتان کا کوئٹہ، پورٹ قاسم کا اسٹیٹ بینک سے میچ ڈرا۔


Sports Reporter November 05, 2012
راولپنڈی نے پشاور کو زیر کرلیا، کے آر ایل نے نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک نے پی آئی اے کو شکست دے دی فوٹو فائل

انٹر ریجن/ڈپارٹمنٹل انڈر19 تین روزہ کرکٹ میں کراچی کی دونوں ٹیموں نے فتح حاصل کرلی۔

لاہور شالیمار کو ایبٹ آباد کے ہاتھوں39 رنز سے مات ہوئی ، راولپنڈی نے پشاور کو اننگز کی شکست سے دوچار کردیا،کے آر ایل نے نیشنل بینک اور زرعی بینک نے پی آئی اے کو زیر کرلیا، ملتان کا کوئٹہ، پورٹ قاسم کا اسٹیٹ بینک سے میچ ڈرا ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ میں کراچی وائٹس اور بہاولپور کے مابین میچ کے آخری روز میزبان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی، بہاولپور نے اپنی اننگز کا آغاز دو وکٹوں پر 21 رنز کیا لیکن پوری ٹیم 207 رنز ہی بنا پائی، عثمان علی 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سعود شکیل اور ویدوان اللہ نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کراچی کو 180 رنز کا ہدف ملا جو اس نے سجاد بیگ اور نور ولی کی نصف سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا، وقاص گجر 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں کراچی بلوز اور اسلام آباد کے مابین میچ میں میزبان ٹیم کو فتح کیلیے 183 رنز اور کراچی کو 8 وکٹوں کی ضرورت تھی، مہمان سائیڈ کے بولرز نے اسلام آباد کو 139 رنز پر ہی ٹھکانے لگا دیا،محمد وقاص نے7 وکٹیں حاصل کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا،لائق علی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایل سی سی اے گرائونڈ میں ابیٹ آباد نے لاہور راوی کو 39 رنز سے زیر کرلیا،لاہور کی ٹیم کو فتح کیلیے 115رنز درکار تھے مگر اس کے بیٹسمین گذشتہ روز کے اسکور 4 وکٹوں پر83 رنز میں مزید59 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے پویلین لوٹ گئے،کامران غلام نے4 اور ولید جلیل نے3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ بھٹو گرائونڈ اسلام آباد میں پشاور کو راولپنڈی کے ہاتھوں اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے105رنز کی ضرورت تھی اور اس کے پاس 5 وکٹیں باقی تھیں مگرمہمان ٹیم کے آخری 5 بیٹسمین گذشتہ روز کے اسکور105 میں صرف 50 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔

توصیف شاہ نے5 وکٹیںلیں، نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیم 93 رنز سے کامیاب ہوگئی، فاتح ٹیم نے دوسری باری میں 217 رنز بنا کر فتح کیلیے 309 کا ہدف نیشنل بینک کے سامنے رکھا مگر اس کی پوری ٹیم 216 پر ڈھیر ہوگئی، جواد احمد نے سنچری بنا کر مزاحمت دکھائی مگر دوسرے اینڈ پر کوئی بھی بیٹسمین نہ ٹھہر پایا، نقی رضا نے4 اور عثمان خان نے3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔کے آر ایل گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک نے پی آئی اے کو 10 وکٹوںسے ہرا دیا ، پی آئی اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 206 رنز بنا پائی تو دوسری باری میںصرف 111 پر ڈھیر ہوگئی، عرفان اللہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 29 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فاتح ٹیم نے پہلی باری میں 295 رنز بنائے تھے، اس طرح اسے فتح کیلیے 22 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا تھا۔

جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ ملتان اسٹیڈیم میں کوئٹہ اور میزبان ٹیم کا میچ ڈرا ہوگیا، ملتان نے دوسری باری میں 226 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈکردی،کوئٹہ کی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے کہ میچ کا وقت ختم ہوگیا، کمیل عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں پورٹ قاسم اور اسٹیٹ بینک کا میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، آخری روز پورٹ قاسم نے اپنی دوسری اننگز 5 وکٹوں پر 235 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی، اسٹیٹ بینک نے کھیل کے خاتمے تک 6 وکٹ کھو کر287 رنز بنا ئے تھے،شاہان اکرم نے 113 رنز بنا کر ٹیم کو شکست سے بچایا، عبدالصمد نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |