حیدرآباد سابق تحصیل سٹی ناظم جلیل الرحمن سپرد خاک فاتحہ سوئم آج ہوگی

تدفین میںمتحدہ کے مرکزی رہنما عامر خان، شاکر علی، اراکین اسمبلی،ذمے داران،اورعزیزواقارب کی بڑی تعداد میںشرکت.


Numainda Express November 05, 2012
حیدرآباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے سابق تعلقہ سٹی ناظم جلیل الرحمن کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے،متحدہ رہنما شاکر علی،عامر خان و دیگرشریک ہیں۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے سابق تحصیل ناظم جلیل الرحمن کو سپردخاک کردیا گیا۔

نمازہ جنازہ اورتدفین میںمتحدہ رہنمائوں، ذمے داران، کارکنوں اورعزیز واقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآبادمیں ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سابق تحصیل ناظم جلیل الرحمن کو ایم کیو ایم کے پرچم میںلپیٹ کرآہوںاورسسکیوںکے ساتھ گزشتہ روز ٹنڈویوسف قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیں مقتول کا جنازہ انکی رہائشگاہ واقع فردوس کالونی سے اٹھایا گیا تو جذبانی اوررقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ عزیز و اقارب کے علاوہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایکدوسرے سے گلے لگ کر زار وقطار روتے رہے۔جلیل الرحمن کے جسد خاکی کو نشاط چوک لایا گیا، جہاں انکی نماز جنازہ اداکی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی، مرکزی رہنما عامر خان، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج محمد عمر، روف خان، صوبائی وزیرزبیر احمد،زونل انچارج محمد شریف، اراکین زونل کمیٹی، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی طیب حسین، صلاح الدین، محمد وسیم حسین، اکرم عادل، سہیل یوسف، ذمے داران، کارکنوںاورعزیزواقارب کی بڑی تعداد موجودتھی۔ نماز جنازہ اورتدفین کے موقع پرنشاط چوک اورٹنڈویوسف قبرستان کے اطراف میںپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ جلیل الرحمن کی فاتحہ سوئم آج (پیر) بعد نماز ظہر مسجد صدیق اکبر الیاس آباد میں ہو گی۔ واضح رہے کہ سابق تعلقہ ناظم جلیل الرحمن کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنے ساتھی شیر محمد شیرو کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں