نئے بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کی ریلی

شرکاکاانڈس ہائی وے پردھرنا،نعرے لگائے ، ٹریفک کی آمدورفت معطل.


Nama Nigar November 05, 2012
بلدیاتی نظام کے واپس لیے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،مقررین . فوٹو:فائل

نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ بچائوکمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنادیاگیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ بچائوکمیٹی کی جانب سے کوٹری پھاٹک سے ریلی نکالی گئی اور انڈس ہائی وے پراحتجاجی مظاہرہ اور دھرنادیاگیا جس کے باعث وہاں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ریلی کے شرکا نے پی پی پی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر سید عرفان علی شاہ، ذوالفقار جانوری، دیدار ابڑو، عابد شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا اورجاتے جاتے سندھ دشمن بلدیاتی نظام دے کر جارہی ہے جس کو سندھ بچاؤ کمیٹی کسی طور قبول نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا بلدیاتی نظام کے واپس لیے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں