سندھ یونیورسٹی میں بیچلرز پروگرام کے انٹری ٹیسٹ

6500نشستوںکیلیے ہونیوالے ٹیسٹ میں 12000 ہزارامیدواروں نے حصہ لیا.


Nama Nigar November 05, 2012
حیدرآباد: سندھ یونیورسٹی میں بیچلرز پروگرام میں داخلے کی خواہشمند طالبات انٹری ٹیسٹ کا پرچہ حل کر رہی ہیں ۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں بیچلرس ڈگری پروگرام کے مختلف 57 ڈپارٹمنٹس میں د اخلے کیلیے پری انٹری ٹیسٹ لیاگیا۔آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں 6500نشستوں کیلیے منعقدہ پری انٹری ٹیسٹ میں 2500 طالبات کے ساتھ 12000 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن بشیر احمد شیخ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 13300 داخلہ فارم جمع ہوئے جبکہ چندفارم مسترد اورچند امیدوار غیر حاضر رہے۔انٹری ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اے مغل نے کہا کہ جو امیدوار ٹیسٹ میں پاس ہو نے کے بعد داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں ان کو یونیورسٹی کے کوڈ اور قانون کی حکمرانی پر مکمل توجہ دینی ہوگی۔ تعلیمی اداروں کے اندر سیاست میں حصہ لینے کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ پڑھ کر نکلنے کے باوجود ملازمت حاصل نہیں کرسکتے۔ جو والدین اور اساتذہ کا احترام کریگا وہی کامیابی کی منزلیں طے کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام طالبعلموں کو یونیورسٹی کے نظم و ضبط کا پابند رہنا پڑے گا اور ہرکسی سے اچھے اخلاق سے پیش آنا ہوگا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے مختلف بلاکوں میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹیسٹ کے بارے میں طلباء و طالبات کا موقف معلوم کیا۔ دوسری جانب ٹیسٹ کیلیے آنے والے طلبہ و طالبات کو بہتر طور پر انتظامات نہ دیے جانے کا شکوہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے امیدواروں کو کسی بھی قسم کی کوئی سہولیات ہمیں فراہم نہیںکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں