پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کا مقدمہ پرویز رشید کے خلاف درج

مقدمے میں مشاہداللہ خان، شجاعت عظیم اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر آصف بھی نامزد ہیں، ایس ایس پی ملیر

ایئرپورٹ فائرنگ واقعےمیں 2افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوئے تھے فوٹو: فائل

ایئرپورٹ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے 2 ملازمین کی ہلاکت کا مقدمہ 5 روز بعد درج کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے قتل کا مقدمہ ائرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کی شامل کی گئی ہیں، مقدمہ قتل میں پرویزرشید، مشاہداللہ خان، شجاعت عظیم، ریٹائرڈ بریگیڈیئر آصف اور مقصود عرف ماما کو نامزد کیا گیا ہے، ان حکومتی شخصیات کو120 بی کے تحت مقدمے میں نامزد کیاگیاہے۔


واضح رہے کہ 2 فروری کو کراچی ایئرپورٹ میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوئے تھے۔

 

Load Next Story