پی آئی اے فائرنگ کیس میں مشکوک قراردیا گیا شخص منظرعام پرآگیا

رینجرزکی فوٹیج میں دکھایا گیا شخص فائر ڈیپارٹمنٹ کا ملازم میر واثق علی ہے


ویب ڈیسک February 06, 2016
2 فروری کو کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے تھے فوٹو: فائل

2 فروری پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے معاملے میں رینجرز کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا شخص منظر عام پر آگیا۔

کراچی میں پی آئی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیتی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے کہا کہ رینجرز کی فوٹیج میں دکھایا گیا شخص فائر ڈیپارٹمنٹ کا ملازم میر واثق علی ہے، جس نے آنسو گیس کی وجہ سے نقاب کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث اصل کرداروں کو سامنے لایا جائے اسی لئے ہم نے میر واثق علی کو پیش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد رینجرز کی جانب سے فوٹیج جاری کی گئی تھی جس میں نقاب لگائے ایک شخص کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں